چلنے میں دشواری، ’الزائمر‘ کی ممکنہ ابتدائی علامت
نیو یارک (نیٹ نیوز) ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چلنے میں دشواری یا درست انداز میں نہ چل پانا دماغی تنزلی کی بیماری الزائمر کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے۔ یہ مرض دماغ پر اثرانداز ہوتا ہے۔ یادداشت ختم ہو جاتی ہے۔ اکثر یہ معمر افراد کو شکار بناتا ہے مگر کسی بھی عمر کے افراد کو یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔