بے نظیر شہید پر نہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر حملہ کیا گیا تھا:اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج 18اکتوبر کے دن بے نظیر شہید کے جمہوری کارواں پر نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر حملہ کیا گیا تھا۔ آج اگر بے نظیر زندہ ہوتیں تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں بھی کھڑا ہوتا۔