• news

پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے اثرات عوام تک منتقل کیے جائیں‘ ضیاءالدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈالر سستا ہونے کے اثرات عوام تک براہ راست منتقل کیے جائیں۔ ڈالر اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی راتوں رات مہنگائی کا طوفان امڈ آتا ہے، ہر چیز مہنگی کر دی جاتی ہے لیکن ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے اثرات عوام تک منتقل نہیں کے جارہے ہیں جو حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں مہنگائی نے عام آدمی کر بھرکس نکال دیا ہے۔ لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے وسائل کم پڑ چکے ہیں، بجلی، گیس اور پانی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن