عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ جان سے زیادہ عزیز ہے:مفتی محمد حسن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حفیظ سنٹر گلبرگ لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت اجتماع منعقد ہوا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیرشیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم،ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مجلس حفیظ سنٹر کے عہدیداران حافظ محمدعرفان، محمدرضوان، شہریار نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی محمدحسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ جان سے زیادہ عزیز ہے۔ فتنوں کے دور میں اپنے اوراپنی اولادوں کے ایمان کی حفاظت کرنا نتہائی ضروری ہے قوانین ختم نبوت و ناموس رسالت پر پہرہ جاری رہے گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مو¿ثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ قادیانی بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج میں شامل ہوکر فلسطینیوں کیخلاف لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہودیوں کی ناجائز اولاد ہے اور قادیانی اسرائیلیوں کی ناجائز اولاد ہے، اسرائیل کے مسلمانوں پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اسرائیلی ایجنٹ قادیانیوں کو قانون کے دائرے میں رکھنا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد محمد علی جناح نے اسرائیل کو حرامی بچہ کہا تھا۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا ہے کہ حماس، اسرائیل جنگ بندی کیلئے مسلم دنیا کردار ادا کرے۔ صہیونی فوجیوں کی بے گناہ فلسطینی شہریوں پر بمباری قابل مذمت ہے۔ پاکستان غزہ میں محصور بے گناہ شہریوں کیلئے خوراک، ادویات کا بندوبست کرے۔ اسرائیل انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے اور جنگ کے مسلمہ عالمی اصولوں کو پاو¿ ں تلے روندا جا رہا ہے۔مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ سینکڑوں نہتے فلسطینیوں کی شہید کر چکا ہے اور اس کی جارحیت مسلسل جاری ہے۔ او آئی سی کے ممبر ممالک فوری طور پر نوٹس لیں اور اسرائیل کے خلاف مداخلت کریں۔ مولانا عبدالعزیز حیدری نے کہا کہ مسلم ممالک اسرائیلی مظالم کے خلاف یک آواز ہو کر صدائے حق بلند کریں۔ شرکاء نے کہا کہ 26,27اکتوبر سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں حفیظ سنٹر سے قافلہ کی صورت میں جائینگے۔فلسطین آج اپنے مسلمان بھائیوں کو پکار رہا ہے۔پروگرام کے آخر میں مولانا مفتی محمدحسن نے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے خصوصی رقت آمیز دعا کرائی۔