بےنظیر کے شہید ہونے سے جو پاکستان کو نقصان ہوا اس کا ازالہ کبھی نہیں ہو سکتا: بیلم حسنین
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز نہ صرف پیپلز پارٹی کے لیے بلکہ پاکستان کے لیے سیاہ ترین دن ہے ۔شہید بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی محب وطن پاکستان کے کچھ حلقوں کو پسند نہ تھی اس لیے ان کو شہید کر کے دم لیا گیا پیپلز پارٹی کو تو جو نقصان ہونا تھا وہ ہو گیا مگر جو پاکستان کو نقصان ہوا اس کا ازالہ کبھی نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائد اعظم کی مسلم لیگ کے بعد پاکستان کی واحد جماعت ہے جو نظریاتی بنیادوں پر کھڑی ہے اور قربانیاں بھی سب سے زیادہ پیپلز پارٹی نے دی ہیں سانحہ کارساز ان قوتوں کے لیے ایک چیلنج ہے جو پیپلز پارٹی کی شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذلفقار علی بھٹو کی قربانی کو نہیں مانتے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے پیچھے نہیں رہے۔