حسنین احمد کو دوبارہ ڈی جی نیب تعینات کر دیا گیا: نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) ریٹائرڈ ڈی جی نیب حسنین احمد کو دوبارہ قومی احتساب بیور (نیب) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔حسنین احمد کو 6 ماہ کے کنٹریکٹ کی بنیاد پر 13 اکتوبر سے ڈی جی نیب تعینات کیا گیا ہے، وزارت قانون و انصاف نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کے خط پر ڈی جی نیب کو تعینات کیا، حسنین احمد ایک ہفتہ قبل اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔