ورلڈ کپ ‘نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149رنز سے شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 16ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو149رنز سے ہرکر مسلسل چوتھی فتح سمیٹ لی ۔ چنئی میںکھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کرباﺅلنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔ ٹام لیتھم 68 اور فلپس 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔ افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا، 110 کے مجموعی سکور پر کیویز کے 4 بیٹرز آو¿ٹ ہوگئے تھے۔اوپنر ڈیوون کانوے کو مجیب الرحمٰن نے 20 رنز پر پویلین بھیجا، وِل ینگ 54 اور ریچن رویندرا 32 رنز بناکر عظمت اللہ عمر زئی کا شکار ہوئے جبکہ ڈیرل مچل کو راشد خان نے ایک رن پر آو¿ٹ کیا۔4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے 144 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں چیپمین نے ناقابل شکست 25 اور سینٹنر نے 7 رنز بنائے۔ٹیم نے 6 وکٹوںپر 288 رنزبنائے۔ نوین الحق اور عظمت اللہ نے 2،2 جبکہ راشد خان اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم34.4اوورز میں 139رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ رحمت شاہ 36‘عظمت اللہ عمر زئی 27‘اکرام علی خیل 19‘ابراہیم زادران 14‘رحمان اللہ گرباز11رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ مچل سنٹنر اور لوکی فرگوسن نے تین تین ‘ٹرینٹ بولٹ نے دو‘میٹ ہنری اور ریچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گلین فلپس کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔