• news

سانحہ کارساز کی برسی پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی‘ دعائیہ تقریب

لاہور (نامہ نگار) فلسطین کے عوام پر اسرائیل کی جنگی جارحیت میں معصوم بچوں و شہریوں کی ہلاکتوں اظہار یکجہتی اور سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی کے موقع پر شہداءکی روح کے ایثال ثواب اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صدر مخدوم سید احمد محمود نے ڈسٹرکٹ رحیم یار خان، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی و دیگر پارٹی رہنماو¿ں نے مختلف ڈسٹرکٹ میں تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور مضبوط بنانے کی جدوجہد میں پیپلز پارٹٰی کی قیادت اور جانثار جیالے کارکنان کا کردار اہم ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ءکو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے تاریخی استقبال کے لیے کراچی میں 30 لاکھ سے زائد عوام کے مجمع کو سبوتاژ کرنے کیلئے 180 جیالوں کا خون بہایا گیا۔ ہمیں ہر سال 18 اکتوبر کو اپنے شہداءکو یاد کرنے اور ان کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی نوجوان نسل کو آپنی تاریخ اور ان سے پہلے والی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن