• news

 پرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے: مرتضیٰ سولنگی 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید اخونزادہ چٹان نے بدھ کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت کا بنیادی مینڈیٹ انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا اور انتخابی عمل کی نگرانی کرنا ہے۔ پرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن