• news

حماس کا کوئی بھی راکٹ 500 افراد کو مارنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: فاطمہ بھٹو

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مشہور پاکستانی مصنفہ فاطمہ بھٹو نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری کے حوالے سے امریکی چینل کی رپورٹنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ فاطمہ بھٹو نے امریکی چینل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال پر حملہ اسرائیلی جنگی جرم ہے۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ راکٹ اس کی وجہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے پاس کوئی بھی راکٹ 500 افراد کو مارنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ فاطمہ بھٹو نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کو نسل کشی چھپانے کی کوشش کرتے رکھنا ناقابل برداشت ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن