• news

لاہور ہائیکورٹ سے خدیجہ شاہ سمیت 6ملزموں کی ضمانتیں منظور

 لاہور (آئی این پی ) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاﺅگھیرا ﺅکیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پرسماعت کی ۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ، صداقت حسین ، رفیق خان ، اعزاز رفیق سمیت 22 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت دائر کی، ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہے ، ہائیکورٹ سے ریکارڈ ملتا ہے تو عدالت میں پیش کریں گے۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور صداقت حسین سمیت 22 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے ، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی واقعات میں خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جناح ہاﺅس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 6ملزمان کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔ضمانتیں منظور ہونے والے دیگر ملزمان میں عثمان شریف، محمد شہباز، سلیمان قادری، فیض احمد اور ارباز خان شامل ہیں۔یاد رہے کہ خدیجہ شاہ و دیگر ملزمان نے جناح ہاﺅس جلاو¿ گھیراﺅ اور عسکری ٹاور کے مقدمے میں ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔ علاوہ ازیں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کےمقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پرسماعت کی ۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ، صداقت حسین ، رفیق خان ، اعزاز رفیق سمیت 22 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے ضمانت دائر کی، ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہے ، ہائیکورٹ سے ریکارڈ ملتا ہے تو عدالت میں پیش کریں گے۔عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور صداقت حسین سمیت 22 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے ، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن