• news

میاں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرینگے: ملک شہباز کھوکھر 

لاہور (نیوز رپورٹر) میاں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرینگے اس کیلئے لائحہ عمل بنا لیا گیا ہے۔ عوام اپنے قائد کا استقبال کیلئے بے تاب ہیں۔ یہ بات ملک شہباز کھوکھر ایڈووکیٹ امیدوار برائے ایم پی اے 163نے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر مسلم مسلم لیگ ن کے ملک مصطفی کھوکھر، سابق ایم پی اے چودھری شہباز، بلال یاسین ، خواجہ عمران نذیر، ملک مستنصر کھوکھر ایڈووکیٹ، رانا غلام رسول، ملک توصل کھوکھر، میاں اویس، اعجاز شیخ ،رانا ثاقب صدر انجمن شہریان لاہور، رانجھا خان سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موق پر ملک شہباز کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے بے تاب ہے۔ میاں محمد نواز شریف ہی عوام کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ ماضی میں بھی عوام کے مسائل کو حل کیا تھا اور اب بھی وہی عوامی مسائل کو حل کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن