• news

ڈاکٹر جمال ناصر کا فیصل آباد ڈویژن کے مختلف ہسپتالوں ، بنیادی مراکز صحت کا دورہ 

 لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، گوجرہ اور کمالیہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور فیصل آباد ڈویژن میں مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ کیا اور ان ہسپتالوں میں مریضوں کو مہیا کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ان ہسپتالوں کی ایمرجنسی ،اوپی ڈی، تمام وارڈز اور لیبارٹری میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ادویات کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال بھی چیک کی۔

ای پیپر-دی نیشن