• news

فیصل آباد: چیف سیکرٹری پنجاب کا کارڈیالوجی‘ اراضی ریکارڈ سنٹر‘ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

لاہور (نیوز رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب زہد اختر زمان نے فیصل آباد میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، اراضی ریکارڈ سینٹر اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لے کر موقع پر ہدایات جاری کیں۔ چیف سیکرٹری نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔ مریضوں اور انکے اہلخانہ نے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایم ایس کو ہدایت کی کہ بہترین طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور اہل مریضوں کو ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کی سہولت مہیا کی جائے۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں عملہ کی کمی سمیت دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن