پی سی بی کی جانب سے دوبارہ پیشکش کی گئی‘ محمد وسیم کا انکشاف
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوبارہ پیشکش کی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل انہیں پی سی بی کی جانب سے کال آئی تھی۔ چیزوں کوہمیں بہتر کرنا ہوگا،جن چیزوں کو بہترکرنے کی ضرورت ہے وہ یہ کہ ہم نے بطور ٹیم کیسے چلنا ہے۔ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ 2 یا 3 لوگوں کیساتھ چلیں باقیوں کوچھوڑ دیں۔
اس وقت بابراعظم کیلئے یہی سیکھنے کا موقع ہے، اللہ کرے آگے چل کر ٹیم جتوا دے۔ جب آپ جیتنے کیلئے جاتے ہیں اورہارجاتے ہیں تو پھرہارآپ کے گلے میں ہی پڑنی ہے باقیوں کا نام اس میں نہیں آئےگاکیونکہ بعد میں باتیں کھل جاتی ہیں۔