• news

پاکستان سمیت تمام ریاستیں پناہ گزینوں سے متعلق اصولوں کا احترام کریں: امریکہ 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام ریاستیں پناہ گزینوں سے متعلق اصولوں کا احترام کریں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ ہسپتال پر حملے کے بارے میں ابھی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس کا ابتدائی جائزہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق ہسپتال میں دھماکہ غزہ میں عسکریت پسندوں کے ناکام راکٹ کا نتیجہ ہے۔ امریکہ کی کوشش ہے غزہ میں شہریوں کی جان بچائی جا سکے۔ مصر اور اسرائیل کو کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کے دوران حملے نہ ہوں۔ نظر رکھی جائے کہ غزہ کے شہریوں کیلئے امداد حماس تک نہ پہنچے۔ پاکستان سمیت تمام ریاستیں پناہ گزینوں اور ان سے روا سلوک پر ذمے داریاں برقرار رکھیں۔ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک بین الاقوامی تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں۔ افغانستان کے پڑوسی انسانی امداد فراہمی کیلئے انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ساتھ کام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن