غزہ میں جانی نقصان پر صدمہ پہنچا، مودی محمود عباس کو فون، امداد بھیجنے کا اعلان
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ نریندر مودی نے فلسطین میں امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں غزہ ہسپتال میں ہونے والے جانی نقصان پر صدمہ پہنچا، اہلخانہ سے تعزیت کرتے، زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ تنازعہ میں شہریوں کی ہلاکتیں سنگین امور، مسلسل تشویش کا معاملہ ہے۔ ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔