• news

اکادمی ادبیات کی جانب سے ادباءوشعراءکیلئے انعامات کا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار)اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ممتاز اہل قلم کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کمال فن ایوارڈ2021کے لئے معروف شاعر ظفر اقبال کو منتخب کیا گیا ہے ۔اس کا اعلان ڈاکٹر نجیبہ عارف صدر نشین ، اکادمی ادبیات پاکستان نے ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا ۔ ”کمالِ فن ایوارڈ “ ملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے ۔جس کی رقم 1,000,000/-( دس لاکھ روپے) ہے۔2021کے ”کمال فن ایوارڈ “ کا فیصلہ پاکستان کے معتبر اور مستند اہل دانش پر مشتمل منصفین کے پینل نے کیا جس میں منیر احمد بادینی، پروفیسرڈاکٹر نذیر تبسم،ڈاکٹر تحسین فراقی، ڈاکٹر روف پاریکھ،محترمہ ثروت محی الدین، ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، محترمہ مسرت کلانچوی،ڈاکٹر ادل سومرو، مبین مرزا، ڈاکٹر روبینہ شاہین، محمد قاسم نسیم، ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور افضل مرادشامل تھے۔اجلاس کی صدارت منیر احمد بادینی نے کی ۔ 
  

ای پیپر-دی نیشن