منشا بم کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف دائر درخواست پر پولیس سے ریکارڈ طلب
لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر 30 اکتوبر کو پولیس سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرورکی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست منشا بم نے ایڈوکیٹ اشتیاق اے خان کی وساطت سے دائر کر رکھی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے 4اکتوبر کو منشا بم کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، انہوں نے 6 اکتوبر کو پیش کیا، 2 دن غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا۔عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر ریمانڈ کو کلعدم قرار دیا جائے؟ آڈر آپ کے سامنے ہے، اس میں کوئی غیر قانونی بات واضح کریں؟۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ریاست کو نوٹس دیا ہوا ہے، تفتیشی کیوں نہیں آیا؟ ریکارڈ آیا نہیں، ہم کیا مدد کر سکتے ہیں، تفتیشی افسر ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسرریکارڈ کے ساتھ 23 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو۔واضح رہے کہ منشا بم کو تھانہ نواب ٹاﺅن میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے، اے ٹی سی کی جج عبہر گل خان نے 6اکتوبر کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تھا۔