• news

ننکانہ: طالبہ سے مبینہ زیادتی، ہیڈ مسٹریس جونیئر کلرک معطل، 7 کا تبادلہ 

 ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سی ای او ایجوکیشن احسن فرید ان ایکشن، گرلز ہائی سکول میں نہم کلاس کی طالبہ سے مبینہ زیادتی سکول کی ہیڈ مسٹریس اور نامزد ملزم جونیئر کلر ک معطل، 7مرد ملازمین کے تبادلے کر دئیے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑا گھر میںنہم جماعت کی طالبہ جویریہ الیاس سے مبینہ زیادتی کا ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ کے نامزد ملزم جونیئر کلرک عرفان اصغر کو معطل کر دیا اور غیر اخلاقی حرکات کا مرتکب ہونے پر اس کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006ءکے تحت ریگولر انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ سکول ہذاکی ہیڈ مسٹریس تسنیم کوثر کو فرائض سے غفلت برتنے اور اعلیٰ حکام کو سنگین جرم کے وقوعہ کی بروقت اطلاع نہ دینے پر معطل کرنے کے علاوہ سکول کے7 مرد ملازمین جن میں نائب قاصد محمد خوشنود ، نائب قاصد منظور احمد، نائب قاصد محمد انیس، چوکیدار محمد اسلم، چوکیدار سجاول خاں، لیب اسسٹنٹ وقاص منظور اور لیب اسسٹنٹ بشارت علی شامل ہیں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن نے پرنسپل گورنمنٹ گورونانک ہائیر سیکنڈری سکول ننکانہ صاحب عبدالسلام طیب اور پرنسپل ایم سی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ننکانہ صاحب نبیلہ بشیر پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 60 دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن