ریلوے سٹیشن لاہور پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
لاہور ( این این آئی) ریلوے اسٹیشن لاہور پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق ریلوے سٹیشن پلیٹ فارم نمبر 6کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں ا کر ہلاک ہوا۔ متوفی کی جیب سے شناختی کارڈ برامد ہوا جس پر اسکا نام عمر فاروق درج اور گوجرہ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔