لاہور‘کئی وارداتیں‘ شہریوں کولوٹ لیا گیا‘فیروزوالہ میں مزاحمت پر دودھ فروش قتل
لاہور‘فیروزوالہ(نامہ نگاران)شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا اورفیروزوالہ مریدکے روڈ پر چیچوکی ملیاں کے قریب دو ڈاکووں نے مزاحمت کر نے پر دودھ فروش محمد عابد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے اچھرہ میں محمود عباس کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر سے 70 لاکھ روپے ‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،شاہدرہ میں جمیل سے 5 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں عقیل سے 4 لاکھ روپے و موبائل فون،فیصل ٹاو¿ن میں نصیر سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے ‘ موبائل فون، بادامی باغ میں نسیم علی سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے‘ موبائل فون، غالب مارکیٹ میں جابر سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے‘ موبائل فون، مصطفی ٹاو¿ن میں تنویر سے 2لاکھ 60 ہزار روپے اورموبائل فون، گرین ٹاو¿ن میں بابر سے 34 ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ میں فرید سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے مانگا منڈی، ڈیفنس، لاری اڈہ اور گجر پورہ کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، اسلام پورہ، نصیر آباد، سندر، گلشن راوی اور فیکٹری ایریا کے علاقوں میں سے 8 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔آبادی ڈیرہ گیان سنگھ کا رہائشی موٹر سائل پر سوار ہو کر دودھ فروخت کر نے اپنے گھر سے شیخوپورہ کی طرف آ رہا تھا۔ راستے میں پہنچا تو نامعلوم افراد نے اسے روک کر لیا مزاحمت پر ملزموں نے اسے فائرنگ کر کے مار دیا ۔
ڈاکے