آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی : ڈاکٹر جمال ناصر
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ پرائمری ہیلتھ کے بروقت انتظامات سے اس وبا پر قابو پا لیا گیا ہے۔