پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی کی نئی کتاب ” سہیل وڑائچ کہانی“ شائع ہو گئی
لاہور(کلچرل رپورٹر ) پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی کی نئی کتاب پاکستان کے نامور صحافی سہیل وڑائچ کی بائیو گرافی پر مشتمل ”سہیل وڑائچ کہانی“ طبع ہو کر منظر عام پر آ گئی۔ کتاب میں ” سہیل سرور سلطان وڑائچ “ کی زندگی کے ہر گوشے کو انتہائی خوب صورتی کے ساتھ طریقے سلیقے سے عیاں کیا گیا ہے۔ ان کے حسب و نسب کی تفصیل و خاندانی پس منظر ، بچپن کی خاموشی ، لڑکپن اور نوجوانی کی شرارتیں، ابتدائی تعلیم ، سکول و کالج کے تجربات ، کس طلباءتنظیم سے منسلک رہے ۔ نشیب و فراز پر تفصیل سے لکھا گیا ہے۔