• news

قومی کرکٹرز کی آسٹریلیا کےخلاف تیاری‘اسامہ میر کی شمولیت کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ءمیں آسٹریلیا کےخلاف میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ کھلاڑیوں نے بنگلورو میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پاکستانی سکواڈ نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ فخر زمان کے دستیاب نہیں ہوں گے۔سلمان علی آغا کوبخار ہو گیا۔شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو حتمی الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں وہی میچ میں کریں۔کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن