مرکزی مسلم لیگ کا بنیادی مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے: حمید الحسن
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تربیتی کنونشن یوسف مارکی میں ہوا، جس سے ڈویژنل صدر حمید الحسن، ضلعی صدر چوہدری امتیاز احمد ورک، ضلعی نائب صدر راشد علی سندھو، سٹی صدر گلزار احمد تھابل اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلامی نظام کا نفاذ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بنیادی مقصد ہے، پاکستان اسلام کے نام پر ان گنت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، اس ملک کو ہم نے اسلام کا گہوارہ بنانا ہے، ہمارا منشور ہر شہری کو تعلیم ،صحت ،روزگار اور انصاف کی بلاتفریق فراہمی ہے، ہماری جماعت جمہوریت، شخصی آزادی ،مساوات ،اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، ان مقاصد کے حصول کیلئے ہم اپنے قائد حافظ سعید احمد کی قیادت میں کوشاں ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں عوامی فلاح کے لیے سیکڑوں پراجیکٹ چلا رہی ہے، جس سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہاﺅس میں صرف صحت مند ، تندرست جانوروں کو ہی ذبح کیا جائے ۔