• news

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب محسن نقو ی کے متوقع دورہ گوجرانوالہ اور صوبائی کابینہ کے گوجرانوالہ میں اجلاس کے پیش نظر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنرز ‘ ڈویژنل افسران اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے واضح کیا ہے کہ سروس ڈیلیوری ‘ صفائی ستھرائی اور نکاسی آب میں بہتری ‘ پارکوں کی بحالی ٹوٹ پھوٹ کاشکار سڑکوں کی ضروری مرمت اور پیچ ورک سمیت دیگر تمام مسائل کے حل اور عوامی شکایات کے بلا تاخیر ازالہ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،اس حوالہ سے فرائض میں غفلت برتنے والوں کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کمشنر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور سرکاری محکموں کے ڈویژنل افسران نے شر کت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن