نوازشریف وفاقی لیڈر ‘ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے :وسیم انجم سندھو
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی کوآرڈینیٹر چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ آج 21 اکتوبر وطن سے وفا اور تجدید کا دن ہے، نوازشریف کے استقبال کو تاریخی بناکر سیاسی تاریخ کی مضبوط ترین انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا، نوازشریف کی آمد پر مینار پاکستان پرہو نے والا استقبالی جلسہ پاکستانی سیاست کا رخ تبد یل کردےگا ۔ نوازشریف وفاقی لیڈر ہیں جو چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں عیسیٰ نگری میں تقریب سے خطاب کرتے کیا۔