سالانہ فری میڈیکل کیمپ 23 سے 28 اکتوبر تک لگایا جائےگا
جمبر (نامہ نگار) پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال دیناناتھ میں 23 اکتوبر بروز پیر سے سالانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو ہفتہ 28 اکتوبر تک جاری رہے گا،سالانہ فری میڈیکل کیمپ ایک عرصہ سے لگایا جارہا ہے جس میں آنے والے ہر مریض کو بہتر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں یہ باتیں پاک ریڈ کریسنٹ ہسپتال اینڈ ڈینٹل کالج کے سینئر منیجر ایڈمنسٹریشن اینڈ آپریشن ڈاکٹر عبدالمجید نے اپنے کیمپ افس میں صحافیوں کو ایک خصوصی ملاقات میں بتائیں۔