شیخوپورہ : انتظامیہ کی غفلت‘ اشیا خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا
شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی عدم توجہی اور بعض تاجروں کی من مانیوں کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہیں ہو سکا شیخوپورہ میں سبزیوں ،دالوں ،گوشت ، بیسن ، روٹی ، دودھ ، دہی، چاول کے نرخ مقرر کیے گئے مگر مارکیٹ میں بکرے کا گوشت 1300کی بجائے 1800 روپے کلو بڑا گوشت 600کی بجائے 900روپے کلو دہی 140کی بجائے 200روپے کلو دودھ 130کی بجائے 190روپے کلو فروخت ہو رہا ہے اسی طرح چاول دال چنا دال مسور ،دال مونگ ،چنے وغیرہ بھی دکاندار من مرضی کے ریٹ لگا رہے ہیں جبکہ گلی محلوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اس سے بھی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اس کے علاوہ شہر میں ایل پی جی گیس 300روپے کلو فروخت ہور ہی ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخ ناموں پر عملدرآمد کرایا جائے اور غفلت کے مرتکب پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔