• news

میرے جوتے غریب بچوں کو صاف کرکے دیے جائیں، شہید فلسطینی بچی کی دلخراش وصیت

غزہ (نیٹ نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی حیا کی دلخراش وصیت سامنے آگئی۔شہید فلسطینی بچی نے سادہ کاغذ پر لکھا میری پاکٹ منی سے45 شیکل میری ماں کو دیے جائیں، 5 شیکل میرے بھائی ہاشم اور5 بہن ذینہ کو دیے جائیں، 5 شیکل دادی اور 5 پھپھی کو دیے جائیں۔شہید حیا نے وصیت کی 5 شیکل خالہ اور5 خالو کو دیے جائیں۔شہید حیا نے مزید لکھا میرے کھلونے میری بہن اورسہیلیوں کو دیے جائیں، میرے کپڑے پھوپھی زادبہنوں کو دیے جائیں۔شہید فلسطینی بچی نے وصیت میں کہا میرے جوتے غریب بچوں کو ملیں، جوتوں کو صاف ضرور کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن