ستمبر میں پاکستان کا کرنٹ اکا¶نٹ خسارہ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کا کرنٹ اکا¶نٹ خسارہ ستمبر میں گھٹ کر 80 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے، جو اگست میں 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ستمبر میں درآمدات 3 ارب 99 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ برآمدات معمولی اضافے کے بعد 2 ارب 43 کروڑ سے بڑھ کر 2 ارب 47 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ مالی سال 2023 میں ستمبر میں کرنٹ اکا¶نٹ خسارہ 36 کروڑ ڈالر رہا تھا، کرنٹ اکاﺅنٹ بیلنس حکومتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ستمبر میں اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ اگست اور ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا۔