• news

حلقہ بندیوں پر اعتراضات‘ الیکشن کمشن کے دفاتر آج‘ کل کھلے رہیں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کیلئے الیکشن کمشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق اسلام آباد میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سنٹر کا عملہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی چھٹی نہیں کرے گا۔ اعتراضات 27 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن