لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے، فیروز والا، مزاحمت پر دودھ فروش قتل
لاہور فیروز والہ (نامہ نگاران) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے باغبانپورہ میں مجاہد اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، مانگا منڈی میں اکمل سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، ہربنس پورہ میں بلال سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، گلشن راوی میں عرفان سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، ساندہ میں انور سے ایک لاکھ 12ہزار روپے موبائل فون، شاہدرہ رضوان اللہ سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے موبائل فون، یکی گیٹ سے فرحان سے 35 ہزار روپے و موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے گرین ٹاو¿ن، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور مانگا منڈی کے علاقوں میں سے 3 گاڑیاں جبکہ راوی روڈ، کاہنہ، مصطفی آباد، غالب مارکیٹ، غازی آباد، نصیر آباد، سندر اور چوہنگ کے علاقوں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق مریدکے روڈ پر چیچوکی ملیاں کے قریب دو ڈاکوﺅں نے مزاحمت کر نے پر دودھ فروش محمد عابد سراءکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ ہاﺅسنگ کالونی پولیس نے مقتول کی لاش اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال پہنچا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آبادی ڈیرہ گیان سنگھ کا رہائشی موٹر سائل پر دودھ فروخت کر نے اپنے گھر سے شہر کی طرف آ رہا تھا۔ جب وہ راستے میں پہنچا تو نامعلوم افراد نے اسے روک لیا۔ مزاحمت پر ملزمان نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک اور فرار ہو گئے۔