• news

پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے 

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا۔ پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن