پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار صاف پانی تک دستیاب نہیں، عالمی بنک
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہیں۔پاکستان میں بچوں کی صحت کے بارے میں عالمی بنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہیں، 5 سال سے کم عمر بیشتربچوں کے لیے صاف پانی دستیاب نہیں اور بیت الخلا کی سہولت بھی نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیدائش کے بعد پہلے 1000 دن بچے کی ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔