پٹرول کا سستا کرنا حکومت کا احسن اقدام ، بجلی گیس کے ریٹ بھی بڑھا دیئے:مولانا محمد علی قادری
لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے سربراہ مولانا محمد علی قادری نے کہا کہ پٹرول کا سستا کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے مگر نگران حکومت کا غریب عوام کے ساتھ اس سے بڑا مذاق اور کیا ہو سکتا ہے کہ دوسری طرف گیس کے پیسے بڑھا دیئے ہیں اور بجلی کے ہوشربا نرخ مزید بڑھانے کو معمول بنایا ہوا ہے جن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کے طوفان آج آتے ہیں۔