جماعت اسلامی،الخدمت فا¶نڈیشن جے آئی یوتھ لاہور کے فلسطینی امدادی کیمپ قائم
لاہور(خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر یوم امداد فلسطین کے موقع پر جماعت اسلامی لاہور،الخدمت فا¶نڈیشن لاہور اور جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر میں مختلف مقامات اور مساجد کے باہر فلسطین امدادی کیمپ قائم کیے گئے۔ بازاروں اور دوکانوں میں جا کر اسرائیلی دہشت گردی کے شکار مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی امداد کیلئے فنڈ اکٹھا کیا گیا۔ شہریوں نے دل کھول کر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مالی مدد کیلئے دل کھول کرعطیات دیئے۔