• news

دنیا دیکھے گی نوازشریف کا عروج 21 اکتوبر کو ہوگا:سیف الملوک کھوکھر 

لاہور( نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان،سید توصیف شاہ، نگہت شیخ، چوہدری شہباز ،صبغت اللہ سلطان اور شہباز حیدر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ہم نہایت عاجزی سے کہتے ہیں کہ نوازشریف کو مٹانے والے کئی آئے کئی گئے۔ 21 اکتوبر کو دنیا دیکھے گی نوازشریف کا عروج 21 اکتوبر کو ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہماری پارٹی کی قیادت سے لیکر تمام پارٹی عہدیداروں رہنماو¿ں اور کارکنوں نے21اکتوبر کو اپنے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے یک جان ہوکر ایک جماعت ہوکر جذبے سے تیاری کی اور اس سے نئی مسلم لیگ ن کا جنم ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن