• news

2بار 5وکٹیں ‘شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے دو بار پانچ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے شاندارپانچ وکٹیں لینے کے بعد شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ میں دوبار پانچ وکٹیں لینے کا قابلِ فخر ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔انہوں نے 48 ون ڈے میچوں کے بعد کسی بھی تیز گیند باز کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔شاہین آفریدی نے 48 ون ڈے میچوں میں 95 وکٹیں لی ہیں جو کہ آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل اسٹارک کے برابر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن