• news

367رنز ‘آسٹریلیا کا ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف سب سے بڑا مجموعہ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا سکور بنانے والی ٹیم بن گئی۔بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈوارنر اور مچل مارش کے درمیان پہلی وکٹ پر 259 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جو کہ پاکستان کےخلاف ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت داری ہے۔پاکستان کےخلاف پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 200 رنز کی شراکت بنائی ہے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور ڈیسمونڈ ہائنس نے 1992 ءمیں پاکستان کےخلاف 175 رنز کی شراکت بنائی تھی۔آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 367 رنز بنائے۔آسٹریلیا ورلڈکپ کی تاریخ میں پاکستان کےخلاف سب سے بڑا ٹوٹل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا نے 10 اکتوبر کو پاکستان کےخلاف 344 رنز بنائے تھے جس کا تعاقب پاکستان نے کامیابی کے ساتھ کرلیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے ورلڈ کپ میں پاکستان کےخلاف سب سے بڑا انفرادی سکور کا ریکارڈ بنادیا۔انہوںنے 163 رنز کی باری کھیلی اور اپنے ہی ہم وطن اینڈریو سائمنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔سائمنڈ نے 2003ءکے ورلڈ کپ میں پاکستان کےخلاف 143 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت کے روہت شرما نے 2019ءکے ورلڈ کپ میں پاکستان کےخلاف 140 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن