• news

پنجاب ڈوج بال ایسوسی ایشن‘میاں رضوان علی 4سال کیلئے صدر منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پنجاب ڈوج بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کا مرحلہ مکمل‘میاں رضوان علی آئندہ چار سال کےلئے پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے۔محمد شاہد نائب صدر،چودھری محمد اکرم،محمد قیوم نائب صدر،شہباز احمد وائس چیئرمین منتخب جبکہ توقیر اکرم سیکرٹری، دانش رضا جوائنٹ سیکرٹری خالد خان نائب صدر چوہدری فقیر حسین فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔پنجاب ڈوج بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں الیکشن کمشنر کے فرائض پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نے ادا کئے۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن جمال الدین نے بطور آبزرور شرکت کی۔میاں رضوان علی نے اعلان کیا کہ انٹر ڈویژن ڈاج بال چیمپئن شپ دسمبر میں لاہور میں کھیلی جائیگی۔کوچنگ کورس دسمبر میں ہوگا اور ملائیشیا سے انسٹرکٹر کورس کنڈکٹ کریں گے۔اجلاس میں آئین کی منظوری بھی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن