نوازشریف قوم کا بیٹا، زخموں پر مرہم رکھنے آ گیا: شہباز شریف
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف قوم کا بیٹا، معمار پاکستان، قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے آ گیا۔ ایک جنون اور جذبے کا نام ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہزار میل کا سفر کر کے یہاں پہنچا ہے، نوازشریف کا استقبال کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے اس سے بڑا جلسہ پہلے کبھی نہیں ہوا، نواز شریف نے ہر بار قوم کی تقدیر بدلی لیکن نواز شریف کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔ نواز شریف نے جلاوطنی کاٹی، نواز شریف نے برداشت کا دامن نہیں چھوڑا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ نومئی کے واقعات تو دور کی بات ہیں، نواز شریف کے ہاتھ سے کبھی گملا بھی نہیں ٹوٹا، نواز شریف آ گیا ہے غربت، بے روزگاری ختم ہوگی۔ نواز شریف نے چار سال میں لوڈشیڈنگ کو ختم کیا تھا، نواز شریف نےاربوں ڈالرکی آفرٹھکرا کر ایٹمی دھماکہ کیا۔ اسی مینار پاکستان میں واجپائی آیا تھا، واجپائی نے نواز شریف کے سامنے کہا پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں۔ شہباز شریف کی نواز شریف زندہ باد، وزیراعظم نواز شریف کی نعرے بازی، انہوں نے آخر میں کہا اللہ تاڈا بھلا کرے۔