• news

 لاہور ایئر پورٹ پر نواز شریف سے عون چوہدری کی ملاقات‘پارٹی نے وضاحت طلب کر لی

لاہو(نیوز رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری کی لاہور ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی۔ پارٹی ترجمان کے مطابق عون چوہدری سے تحریری طور پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں ملاقات کے لئے گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں۔ترجمان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن