• news

 نوازشریف ملک کے چوبیس کروڑ عوام کی امید ہیں: حمزہ شہباز 

 لاہور(آئی این پی +نیوز رپورٹر) رہنمامسلم لیگ ن و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور ثابت کرے گا کہ وہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے۔ ہفتہ کو جلسہ سے قبل نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف اس ملک کے چوبیس کروڑ عوام کی امید ہیں۔ 21 اکتوبر کادن پاکستان کی تاریخ میں ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول سے ورکر اور عوام اپنے قائد کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن