نواز شریف کا شعر میں جواب مجھ کو نکال کر پچھتا رہے ہوں گے آپ محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں
لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے طیارے میں موجود مسافر کا سوال۔ سابق وزیر اعظم کا شعر پڑھ کر جواب۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد خصوصی پرواز کی روانگی کے موقع پر طیارے میں سوار ایک مسافر نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ جب بھی ملک سنوارتے ہیں، آپکو نکال دیا جاتا ہے۔ اس پر نواز شریف مسکرا پڑے اور شعر پڑھا کہ مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں گے آپ، محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں۔ نوازشریف کے اس شعر پر ارد گرد موجود لوگوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ آ گئی اور سوال کرنے والا مسافر بھی ہنس پڑا۔