وسطی لندن میں پھر بڑا مظاہرہ، فری فلسطین کے نعروں سے گونج اٹھا
لندن (نوائے وقت رپورٹ) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں ایک اور بڑا احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرے میں مسلمانوں سمیت ہر رنگ و نسل اور مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ وسطی لندن مظاہرین کے فری فری فلسطین کے نعروں سے گونج اٹھا۔ شرکاءنے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرایا جائے۔