فلسطینیوں کے مصائب بڑھ چکے، غزہ کے لیے راہداری کھولی جائے: صدر یواے ای
ریاض (اے پی پی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے امدادی سامان غزہ پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سربراہی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خطرات اور سنگین اثرات دن بدن دھماکہ خیز ہورہے ہیں خصوصا انسانی مصائب بڑھ رہے ہیں۔