• news

جلاﺅ گھیراﺅ کیس: عدالت نے خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی

 لاہور (آئی این پی ) پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور سے جلاو گھیرا وکے مقدمے میں خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے اجازت مانگ لی۔ پولیس کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کرنی ہے، اجازت دی جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی، اس سے قبل خدیجہ شاہ کی عسکری ٹاور اور جناح ہاوس جلا وگھیرا وکیس میں ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میں نامزد11 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید کی عدم دستیابی کے باعث ایڈمن جج عبہر گل خان نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کےلئے طلب کر لیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ملزمان میں شفاقت ، ضمیر ، محمد اکرام سمیت گیارہ ملزمان شامل ہیں۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاﺅس حملہ کیس میں ملوث 25 ملزمان کی رہائی کی درخواست پر ملزمان کے وکلا کو 23اکتوبر کو دلائل کےلئے طلب کر لیا۔ ملزمان نے جیلوں سے اپنے وکلا کی وساطت سے ضمانتیں دائر کی ہیں جن میں واجد شاہ ،قاری ممتاز اور خالد حسین سمیت پچیس ملزمان شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن