جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر انتقال کرگئے‘شہباز شریف کا اظہار افسوس
لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر انتقال کرگئے۔شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے میاں اختر کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ 4 روز سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے چھوٹے بھائی اختر لطیف کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد جناح پارک شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر سے شہباز شریف نے میاں جاوید لطیف کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ بھائی کی وفات بڑا صدمہ ہے، جاوید لطیف کے غم میں شریک ہیں۔ شہباز شریف نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔